کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

Published on August 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments


ایونٹ کا پہلا میچ شاہد آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز کے درمیان کھیلا گیا
کراچی(یو این پی)کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جبکہ ایونٹ کا پہلا میچ بھی کھیلا گیا جس میں راولا کوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو شکست دے دی۔یواین پی کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔ایونٹ کا پہلا میچ شاہد خان آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز کے درمیان ہوا جس میں راولا کوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو 43 رنز سے شکست دے دی۔ ہفتے کو باغ اسٹالینز اور کوٹلی لائنز میں میچ کھیلا جائے گا، اوورسیز واریئرز اور مظفر آباد ٹائیگرز بھی مدمقابل ہوں گے۔ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں۔ پہلا کوالیفائر 14 اگست کو ہونا ہے، فائنل 17 تاریخ کو ہوگا، مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے، اس میں سے 12 ڈے اینڈ نائٹ ہیں۔ایونٹ کو ختم کرانے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، غیرملکی پلیئرز کو شرکت سے روکنے کی سرتوڑ کوشش کی، اس مقصد کے لیے متعلقہ بورڈز پر دباؤ بھی ڈالا گیا۔بھارت نے ایونٹ کو رکوانے کے لیے آئی سی سی کا دروازہ تک کھٹکھٹایا تاہم وہاں پر بھی اسے منہ کی کھانی پڑی۔ بھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ شروع ہوچکی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes