سوات، شادی کا گھر ماتم کدے میں بدل گیا

Published on July 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments

03
سوات: (یو این پی) سیدو شریف کے نواحی علاقہ کوکڑئی میں شادی کا گھر ماتم کدے میں بدل گیا، گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق پانچ خواتین سمیت چودہ افراد زخمی، زخمیوں میں تین خواتین اور ایک بچے کی حالت نازک، 1122 کی ٹیمیں جائیے حادثے پر پہنچ گئے، زخمیوں کو سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق بخت زمان کے گھر میں شادی تھی کہ اس دوران باوچی خانے کی چھت گر گئی جس میں سات سالہ بچہ شعیب جاںبحق ہوگیا جبکہ مسماة خیستون، خالدہ، ناز بیگم، لایئبہ، خان بیگم ،جنید، سائرہ وغیر ہ زخمی ہوگئیں زخمیوں میں تین خواتین اور ایک بچے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جن کو سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائیے حادثے روانہ ہوگئی، جہاں اُنہوں نے مقامی افراد کے ساتھ ملکر زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور بعد میں سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دئیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy