اوکاڑہ،شہراور گردو نواح میں موسلادھار بارش گلیاں اور بازار زیر آب

Published on September 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)شہراور گردو نواح میں موسلادھار بارش گلیاں اور بازار زیر آب آگئے۔محکمہ موسمیات نے45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی۔ اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں آج صبح برسنے والی بارش موسلادھاربارش کے نتیجے میں گلیاں اور بازار زیر آب آگئے۔بلدیہ کا نکاسی آب کا نظام ناکارہ شہر بھر کی شاہرائیں،شرقی اور غربی ریلوے انڈر پاسز میں کئی کئی فٹ بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوگیا۔ متعدد تعلیمی اداروں میں طلبہ اور سٹاف لیٹ پہنچے، تعلیمی اداروں میں طلبہ کی حاضری میں بھی کمی ہوئی۔ موسلادھاربارش کے باعث بجلی حسب سابق غائب ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات نے 45٫0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy