کدوشریف غذائیت کے اعتبار سے توانائی بخش سبزی

Published on August 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

کدو میں فولاد، کیلشیم، پوٹاشیم وٹامن اے، وٹامن بی اور روغنی نمکیات وافر ہوتے ہیں
فیصل آباد (یو این پی)کدو شریف جسے لوکی بھی کہا جاتا ہے،بہت ہی مشہور و معروف سبزی ہے، یہ سبزی حضور نبی کریم ﷺ کو بہت پسند تھی،آپ ﷺ اس سبزی کو بہت ہی شوق سے تناول فرمایا کرتے تھے۔ فرمان رسول کریم ﷺ ہے”جب بھی ہانڈی پکاﺅ تو اس میں کدو زیادہ ڈال لیا کرو کہ یہ غمگین دل کو مضبوط کرتا ہے“ غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی ہے ہلکی آنچ پر پکائے ہوئے کدو کے سالن میں فولاد، کیلشیم، پوٹاشیم وٹامن اے، وٹامن بی اور معدنی و روغنی نمکیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ کدو معدے کے تیزابیت اور جلن میں بہت مفید ہے۔ دائمی قبض، گرم طبیعت اور محنت و مشقت کرنے والے افراد کے لئے کدو اور چنے کی دال کا سالن وقت بخش غذا ہے کدو حافظہ تیز کرتا اور ہر قسم کے دماغی ورم (سوجن) کو دور کرتا ہے۔ کدو کا گودا باریک پیس کر پیشانی پر لیپ کرنے سے سرکا درد جاتا رہتا ہے۔ کدو کا گلا کر اس کے ٹکڑے پابندی کے ساتھ کھانا جگر کے مرض میں مفید ہے۔ کدو کا پانی پینا پیشاب کی بندش اور جلن میں مفید ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog