موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے کیسزسے متعلق معلومات کے لئے آگاہی مہم کا آغاز

Published on January 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments
اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ محمد کلیم خان کی زیر نگرانی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے کیسزسے متعلق معلومات کے لئے آگاہی مہم کا آغاز۔لاہور ہائی کورٹ لاہور کی طرف سے ڈسٹرکٹ جوڈیشری پنجاب کے لئے اس ایپلی کیشن کا اجراء کیا گیا جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کلیم خان کی طرف سے اس مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ لاہو ر اور ضلعی عدلیہ اوکاڑہ سائلین اور وکلاء کو سہولتیں بہم پہنچانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہیں اس ایپلی کیشن کا انعقاد اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے سائلین اور وکلاء گوگل پلے سٹور سے ڈسٹرکٹ جو ڈیشر ی پنجاب کے نام سے موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر کے گھر بیٹھے بنا کسی پریشانی سے اپنی کیسز کی اپ ڈیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy