اعظم سواتی کا ریلوے ہسپتال راولپنڈی کا دورہ

Published on August 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی نے پیر کو ریلوے ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور وہاں پر زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔ ریلوے ہسپتال انتظامیہ نے وفاقی وزیر کو ہسپتال میں ریلوے ملازمین کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔اس ضمن میں وفاقی وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں تفصیلی پریزینٹیشن ریلوے منسٹری میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں وفاقی وزیر ریلوے نے وزیراعظم پاکستان کی گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں ریلوے ہسپتال اور ریلوے اسٹیشن راولپنڈی میں پودے لگائے۔ اس موقع پر ڈویڑنل سپرانٹنڈنٹ ریلوے (راولپنڈی ڈویژن) انعام اللّٰہ اور دیگر ڈویڑنل افسران بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes