سعودی عرب نے خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں محدود تعداد کی پابندی اٹھالی

Published on October 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments


ریاض (یو این پی)سعودی عرب کی حکومت نے مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں زائرین کی محدود تعداد پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب ان مساجد میں گنجائش کے لحاظ سے تمام افراد شرکت کرسکتے ہیں۔ کووڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد ماسک پہن کر مکہ اور مدینہ کی مقدس ترین مساجد میں آسکتے ہیں اور اس ضمن میں لوگوں کو محدود رکھنے کی تمام تر پابندیاں اٹھالی گئی ہیں تاہم عمرہ کرنے والے افراد ایک ایپ بھی استعمال کرنا ہوگی جسے حکومت نے تیار کیا ہے۔دوسری جانب اتوار سے سعودی عرب میں کووڈ 19 کی پابندیوں کو بتدریج ختم کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes