انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ڈپٹی کمشنر محمد علی

Published on August 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ضلع میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کے گھناؤنے دھندے کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اس ضمن میں تمام تر محکمانہ کارروائی شفاف ہونی چاہیے کسی قسم کی بددیانتی یا بے قاعدگی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ڈرگ انسپکٹرز کی میڈیکل سٹورز/کلینکس کے خلاف کارروائی کی رپورٹس کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ روبینہ اختر،ڈرگ انسپکٹرز اور بورڈ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علاج کے نام پر انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں لہذا جعلی ڈاکٹروں ونیم حکیموں کے خلاف آپریشن کو نتیجہ خیز بنایا جائے تاکہ معاشرے سے اس منفی فعل کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ڈرگ سیل لائسنس کے بغیر ادویات فروخت کرنے والوں کے سٹورز فوری سیل کرنے کے علاوہ مقدمات درج کرائے جائیں جبکہ زائد المعیاد،جعلی وغیر معیاری ادویات فروخت،ادویات کی حفاظت کیلئے ضروری انتظامات نہ کرنے اورخرید وفروخت کاریکارڈ نہ رکھنے سمیت قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب میڈیکل سٹورز/کلینکس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اجلاس کے دوران میڈیکل سٹوروں اور ان کوالیفائیڈ افراد کی طرف سے چلائے جانے والے میڈیکل کلینکس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے 40کیسز میں قصورواروں کا موقف سنتے ہوئے مستند جواز پیش نہ کرنے پر 30کیسز کو ڈرگ کورٹ ریفر کرنے اور 6کووارننگ دینے کے علاوہ 4کیسز کو موخر کردیاگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题