محرم الحرام:ضلع بھر میں ”آج“02 محر م الحرام کو 04 جلوس اور63 مجالس ہونگی

Published on August 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

ٹوبہ ٹیک سنگھ (یواین پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،02 محرم الحرام:۔ضلع بھر میں 02 محر م الحرام کو 04 جلوس اور63 مجالس ہونگی۔تمام جلو س کیٹگری Cجبکہ مجالس میں 04مجالس کیٹگری Bاور 59مجالس کیٹگر ی Cکی ہیں۔سرکل ٹوبہ میں 02 محرم الحرام کو13مجالس ہونگی جن میں تھانہ سٹی ٹوبہ میں 5مجالس ہونگی۔علاقہ تھانہ صدر ٹوبہ میں 02مجالس ہونگی، تھانہ رجانہ میں 03مجالس اور چٹیانہ میں 03مجالس ہونگی۔سرکل کمالیہ میں 2 محرم الحرام کو04جلو س اور 29مجالس ہونگی۔علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں 04جلو س اور 06مجالس ہونگی۔08مجالس صدر کمالیہ میں ہونگی، 04مجالس تھانہ پیر محل اور تھانہ اروتی میں 11مجالس ہونگی۔سرکل گوجرہ میں 02 محرم الحرام کو ٹوٹل 21مجالس ہونگی جن میں تھانہ سٹی گوجرہ میں 04تھانہ صدر گوجرہ میں 13، تھانہ نوا ں لاہور میں 04مجالس ہونگی،ضلع بھر میں 02 محرم الحرام کے پروگرامز پر879 پولیس آفیسر و ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے جلوس مجالس کے اردگرد ایریاز میں ایلیٹ فورس اور ڈالفن پولیس گشت کناں رہیں گی اسکے علاوہ 690 ولنٹئرز اور228 PQR بھی ڈیوٹی پر مامور ہونگے جلوس مجالس میں عورتوں کی شرکت کے باعث لیڈی پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے کسی بھی ہنگا می صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریزرو ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے جلوس کے راستوں کی اردگرد کی گلیوں کوخاردار تاروں سے مکمل طور پر بند کیا جائے گاشرکاء کی میٹل ڈٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ سے سرچ کی جائیگی۔ڈی پی اوٹوبہ نے کہا کہ دوران پروگرام کسی بھی ایشو کو موقع پر حل کرنے کے لئے امن کمیٹی کے ممبران بھی ہمراہ ہونگے۔لگائی گئی ڈیوٹی کا مقصدامن و امان کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes