آرمی چیف سے ترک وزیردفاع کی ملاقات

Published on August 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع نے اہم ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کی کوششیں مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک وزیر دفاع نے علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے موقف کی حمایت کے عزم کو دہرایا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلق اور خطہ میں امن کی کوششوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغان امن عمل پر بھی بات کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy