تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کےلئے ترقی کی ضامن ہے۔ ڈی ای او چمن

Published on August 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

تعلیمی اداروں کے کامیابی میں اساتذہ کرام ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتے ہیں۔ محمودخان اچکزئی
چمن(یواین پی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع چمن محمود خان اچکزئی نے گورنمنٹ پرائمری سکول کلی حبیب صلاح الدین چمن کا اچانک دورہ کیا۔ سکول کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے سکول کے مدرسین حافظ محمد صدیق مدنی، محمد آصف اچکزئی اور تعلیمی کمیٹی پی ٹی ایس ایم سی کے چیئرمین نذیر احمد اچکزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کےلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔حکومت بلوچستان تعلیم کے میدان میں آگے جانے اور تعلیمی اداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے کامیابی میں اساتذہ کرام ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتے ہیں۔ اساتذہ کرام اور والدین مل کر تعلیمی ماحول کو بہتر بناسکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود خان اچکزئی نے گورنمنٹ پرائمری سکول کلی حبیب صلاح الدین چمن کے پی ٹی ایس ایم سی کے چیئرمین نذیر احمد اچکزئی سے مسائل سن کر اسے حل کرنے کا وعدہ بھی کیا.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes