سلمان بٹ کی پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار

Published on March 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

دورہ ویسٹ انڈیز میں شمولیت کا امکان روشن ،پی سی بی نے کلیئرنس دیدی
کراچی(یو این پی)کے بدنام زمانہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے ماسٹر مائنڈ اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کے پاکستانی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو کلیئرنس دے دی ہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر دو سال پہلے پاکستان ٹیم میں شامل ہوگئے تھے جبکہ محمد آصف کو ابھی اپنی باری کا انتظار ہے۔سلمان بٹ اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ چکے ہیں۔ سلمان بٹ بھی جلد سے جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کلب میچز کھیلتے رہے ہیں اور خود کو فٹ رکھنے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی کارکردگی ہی ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ پی سی بی کے انتہائی قابل اعتماد ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز میں بائیں ہاتھ کے اوپنر سلمان بٹ کو پاکستانی ٹیم کا حصہ بنانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ 32سالہ سلمان بٹ گذشتہ دو سال سے با قاعدگی سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔شرجیل خان کی معطلی اور محمد حفیظ کی غیر مستقل مزاج کارکردگی کے باعث سلیکٹرز نے سلمان بٹ پر نظریں جمائی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题