مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کاچرچہ

Published on August 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماءنائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کاچرچہ6ماہ سے سوشل میڈیا پر وائرل جنید صفدر اور منگیتر عائشہ سیف کے لیئے22اگست2021 کو ازدواجی رشتے کا بندھن تیار ،حقیقت سامنے آگئی، لندن زرائع کے مطابق نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے میاں نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کا رشتہ سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف سے طے پاگیا ،نکاح22اگست2021 بروز اتوار کو لندن ہوگا، واضع رہے کہ جند صفدر کی والدہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر وہ نکاح کی تقریب میںشرکت نہیں کر سکیں گی، مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں جیل میں تھی جب میری والدہ کی وفات ہو گئی، اور اب میں اپنے بیٹے کی خوشیوں میں بھی شریک نہیں ہو سکوں گی، لیکن اس کے باوجود حکومت سے باہر جانے کے لیے درخواست نہیں کروں گی ، دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کے نکاح میں مریم نواز کی شرکت کے حوالے سے مشارت کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، مریم نواز نکاح میں شرکت کے لیے عدالت سے رجوع کریں گی، اور ان کے وکلاءعدالت سے 2ہفتوں کے لیے مریم نواز کے لندن جانے کی اجازت طلب کریں گے، امید ہے کہ عدالت مرین نواز کو بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی اجازت یقینی دے گی، زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف دونوں کے نکاح کے انتظامات کی نگرانی کریں گے، زرائع کے مطابق پاکستان سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءاور عزو اقارب بھی شرکت کریں گے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes