پاکستان سے دہشتگردی ختم کرنا چاہتے ہیں،جنرل عاصم باجوہ

Published on November 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

22
اسلام آباد/واشنگٹن(یو این پی)پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ امریکا نے ڈو مور کا مطالبہ نہیں کیا، پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے مفاد میں کر رہا ہے، ملک سے دہشتگردوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا آرمی چیف کے دورے سے امریکا کے ساتھ فوجی تعلقات میں بہتری آئے گی،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف پہلے ہی بہت کچھ کیا اور اپنے مفاد میں کر رہا ہے۔ شدت پسندگروپوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں کامیابی ہوئی ہے، آرمی چیف کے دورے میں امریکا کی جانب سے ڈو مور کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی واشنگٹن میں فوجی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں خطے کی صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا پاکستان کے بارے میں امریکی حکام کی سوچ میں بہتری آئی ہے، میجرجنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ فوجی حکام کے ساتھ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں سمیت سرحدی معاملات بھی زیر غور آئے اس کے علاوہ افغانستان کے حوالے سے بھی مثبت سوچ بھی پائی جا رہی ہے، پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ،امریکی آرمی چیف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران سیاسی قیادت کو بھی مختلف معاملات پر پاکستانی موقف کو بہتر طریقے سے سمجھنے کا موقع ملا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes