غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرورتقریب

Published on August 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments


مکہ مکرمہ:(یو این پی )مسجد الحرام میں کعبہ کاغلاف تبدیل کردیا گیا۔ روح پرور تقریب میں اعلی شخصیات نے شرکت کی ۔غلاف کعبہ کی تیاری میں چھ سو ستر کلوگرام خالص ریشم استعمال کیا گیا ہے ۔ چھ سو اٹھاون مربع میٹر کےغلاف پر دو کروڑ ریال سے زائد کی لاگت آئی ہے ۔غلاف پربیت اللہ کی حرمت اور حج کی فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات نقش ہیں ۔غلاف کعبہ کی تیاری میں چھ سو ستر کلوگرام خالص ریشم استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیڑھ سو کلو گرام خالص سونا اور چاندی سے کشیدہ کاری کی گئی ہے ۔غلاف سینتالیس حصوں پر مشتمل ہےجس کی اونچائی پندرہ میٹر ہے۔چھ سو اٹھاون مربع میٹر کےغلاف پر دو کروڑ ریال سے زائد کی لاگت آئی ہے ۔ غلاف کعبہ کی تیاری کیلئےدارالکسوہ کے نام سےفیکٹری قائم ہے جہاں پورا سال اس کی تیاری کا کام ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题