نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی میں سیمینار

Published on August 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

نوجوان علم و ہنر کے ذریعے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں: وائس چانسلر
اوکاڑہ(یواین پی) نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کے طلباءکو مثبت شہریت، احساس ذمہ داری اور علم و ہنر سے آراستہ ہونے کی ترغیب دی گئی۔ سیمینار کے بعد ریلی نکالی گئی اور شجر کاری بھی کی گئی۔ طلباءکو مختلف ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں مشغول کرنے کےلیے گرین یوتھ موومنٹ کلب بھی تشکیل دیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، فیکلٹی آف لائف سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد واجد اور شعبہ کیمسٹری کے سربراہ ڈاکٹر غلام مصطفی نے شرکاءسے خطاب کیا اورانہیں کلب کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کی۔پاکستان میں آبادی کے تناسب سے نوجوانوں کی بڑی تعداد کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ پاکستان کی چونسٹھ فیصد آبادی تیس سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے اور معاشرتی ا قتصادی تبدیلی کےلیےنہایت موزوں صورت حال ہے۔ میں نوجوانوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے قابلیتوں اور اپنی ذمہ داری کو پہچانیں اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں پیدا کر کے ملک و قوم کی بہتری کےلیے کام کریں۔ ڈاکٹر واجد نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے افکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقبال ہمیشہ سے نوجوانوں کی قیادت کے قائل رہے۔ طلباءکو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر اپنے آپ کو قیادت کے اس منسب پہ فائز کریں جس کا خواب اقبال نے دیکھا تھا۔ ڈاکٹر مصطفی نے کلب کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس فورم کے ذریعے طلباءکو ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصانات سے عوام میں شعور پیدا کرنے کےلیے تربیت دی جائے گی تاکہ لوگوں کے اندر ماحول دوست رویے تشکیل دیے جا سکیں۔ اس کے علاوہ طلباءمیں تحقیق اور جدت کے رجحانات کو پروان چڑھایا جائے گا۔ طلباءکی پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی اور اندسٹری میں روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme