شدید گرم موسم میں سر پر کپڑا یا چھتری کا استعمال کرنا چاہیے ڈاکٹرطارق نذیر

Published on June 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,686)      No Comments

117919-CentreMainPicPhotoFile-1366484375-595-640x480
ہارون آباد(یواین پی)معروف فیملی فزیشن ڈاکٹرطارق نذیر نے کہا ہے کہ شدید گرم موسم میں سر پر کپڑا یا چھتری کا استعمال کرنا چاہیے موجودہ موسم میں ہیضہ اور سن سٹروک (لولگنا) کے مریضوں کی بہتات ہے اس کے علاوہ پیٹ کی بیماریوں اور پیچش کے مریضوں کی بھی شکایات بڑھ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے کٹے ہوئے پھل ،بازاری اور زیادہ ٹھنڈے مشروبات اور گرم چیزوں سے اجتناب برتنا چاہیے جبکہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے صاف پانی کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے بچوں کو برف کے گولے اور قلفی جیسی مضر صحت اشیاء سے بچانے کے لیے محکمہ صحت کے علاوہ والدین بھی توجہ دیں تاکہ بچے ان بیماریوں سے بچا جاسکے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes