اسلام آباد (یواین پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ملک کے تمام کرنٹ افیرز اور نیوز چینلز کو رات 9 بجے کے خبرنامے سے پہلے ملک کا سرکاری نقشہ دکھانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے تمام ٹی وی چینلز کو رات 9 بجے کا نیوز بلیٹن نشر کرنے سے پہلے روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کا نقشہ دکھانے کا حکم دیا ہے، جس کا دورانیہ 2 سیکنڈ ہوگا ، نقشہ دکھانے کا مقصد پاکستان کے تصدیق شدہ نقشے کو نشر کرنا ہے