تونائی بحران پہ قابو پانے کیلئے 660میگا واٹ بجلی چین کے تعاون سے پیدا کی جائیگی راجہ شاہد

Published on April 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,629)      No Comments

Raja
ہارون آباد(یواین پی)چین نے پاکستان میں توانائی کے بحران بالخصوص لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے سلسلہ میں تعاون کے سلسلہ کو مزید بڑھاتے ہوئے دو بجلی گھر وں کے قیام کے لیے معاہدہ کر کے پاکستان چین دوستی کا جیتا جاگتا اظہار کیا ہے جبکہ 660میگا واٹ کے اس منصوبے سے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی سیاسی حکمت عملی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کی جستجو کا بھی برملا ثبوت دیا ہے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی سنجیدگی اور نئے منصوبہ جات کے معاہدے اور اجراء اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب اس راہ پر چل نکلا ہے جس سے بالآخر توانائی کا یہ بحران حل ہو سکے گا ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر راجہ شاہد مسعود جنجوعہ نے میڈیا کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ،چوہدری برادران اور زرداری حکومت نے مسلسل چودہ سال تک بجلی کے نئے یونٹس لگانے کی جانب توجہ نہ دی اور ان ناکام ترین حکومتوں نے ہی بجلی کے بحران کو شدید کیا اور ان کے اسی سیاسی انبار کو حل کرنے کے لیے میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت چین ،تُرکی جیسے دوست ممالک سمیت دنیا بھر کے دل میں ان مسائل کو حل کر نے کے سلسلہ میں امید کی کرن نمودار ہوئی ہے بالآخر امید کی یہ کرن اس بحران کے خاتمے کی نوید لائے گی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy