گوجرہ ،ریڈر ڈی پی او کی کرسی پر عرصہ بارہ سال سے برجمان ایک ہی شخص اعلیٰ حکام کے لئے سوالیہ نشان

Published on April 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      1 Comment

llll
گوجرہ( یواین پی)ریڈر ڈی پی او کی کرسی پر عرصہ بارہ سال سے برجمان ایک ہی شخص اعلیٰ حکام کے لئے سوالیہ نشان تفصیلات کے مطابق ریڈر ڈی پی او ٹوبہ کی کرسی پر بارہ سال سے زائد عرصہ سے اپنے ہی مقامی علاقہ میں اے ایس آئی تاج محمد برجمان ہے جبکہ محکمہ پولیس میں ایک ہی اسٹیشن پر ایک آدمی دو سال سے زائد عرصہ تک ڈیوٹی نہ کر سکتا ہے اس کے علاوہ موجودہ آئی جی پنجاب نے تمام مقامی علاقوں میں تعینات پولیس ملازمین کو دوسرے ضلعوں میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جن احکامات پر صوبہ بھر میں عمل ہوا ہے لیکن ضلع ٹوبہ میں ریڈر ڈی پی او کی کرسی پر برجمان اے ایس آئی تاج محمد عرف باباتاج آئی جی پنجاب مشتا ق سکھیرا کے احکامات پر بھاری پڑ گیا ہے کیونکہ اس کے علاوہ ضلع ٹوبہ میں تعینات تمام مقامی افسران کو دوسرے ضلعوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے لیکن کرپٹ ترین ریڈر ڈی پی اوٹوبہ اے ایس آئی تاج محمد کا تبدیل نہ ہونا اعلیٰ حکام کے لئے سوالیہ نشان ہے۔اس شخص کے صوبہ بھر میں کرپٹ ہونے کے چرچے مشہور ہیں او اسے باوا تاج کے نام سے جانا پہچانا جاتا ہے ۔ضلع ٹوبہ کے پولیس ملازمین سمیت عوامی وسماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سے اے ایس آئی تاج محمد کو فوری ضلع سے باہر تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے

Readers Comments (1)
  1. tahir saleem says:

    fresh news janane k leay UNP ka page like kren aur hamesha UNP k sath rhen





WordPress主题

Weboy