گندم اور کاٹن بیلٹ ضلع بہاول نگر پر ٹڈی دل نے ایک بار پھر یلغار

Published on May 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

گندم اور کاٹن بیلٹ ضلع بہاول نگر پر ٹڈی دل نے ایک بار پھر یلغار
ہارون آباد (یواین پی) بین الاقوامی وباءکورونا وائرس سے سنبھل ہی نہ پائے تھے کہ پنجاب کی انتہائی اہم گندم اور کاٹن بیلٹ ضلع بہاول نگر پر ٹڈی دل نے ایک بار پھر یلغار کر دی اور بہت تیزی سے کاشتہ فصلات سبزیات ، چارہ جات ، گوارہ ، سورج مکھی اور نوزائدہ کپاس کی فصل کو تیزی سے تباہ و برباد کرنا شروع کر دیا ۔ ٹڈی دل تین دِن پہلے حیدرآباد سندھ سے روانہ ہوئی تھی جو اب مروٹ پہنچ کر دوسرے علاقوں کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ یاد رہے جنوری ، فروری میں بھی ٹڈی دل نے کافی تباہی مچائی تھی جس کے تدارک کے لئے حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات نہیں کئے گئے اور زمینداروں ، کسانوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ سب سے زیادہ شرح سود پر بینک کسانوں کو قرضہ دیتے ہیں، جس سے دِن بدن کپاس کی پیداوار کا گراف پہلے ہی نیچے جا رہا ہے، ٹڈی دل کے پے در پے حملوں سے تاجران اور بھی پریشان ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اِس علاقے میں کپاس کے ناقص بیج کی وجہ سے پیداوار پہلے ہی متاثر ہو رہی تھی اب ٹڈی دل نے حملہ کر کے رہی سہی کسر نکال دی ہے ۔ علماءکرام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور ٹڈی دل وغیرہ ہمارے اعمال کی وجہ سے عذاب کی اقسام ہیں جس کے لئے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اجتماعی توبہ و استغفار کرنے کی ضرورت ہے ۔ ورنہ پاکستان مزید بحرانوں کا شکار ہو جائے گا۔
مسلم لیگ ن مستحق افرادمیں راشن تقسیم کرے گی ڈاکٹر مظہر اقبال
ہارون آباد (یواین پی) کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر لاک ڈاﺅن کے سنگین حالات میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کی مدد کےلئے ہارون آباد میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے عام آدمی اور سفید پوش لوگوں کا بھرم قائم رکھتے ہوئے ان کے گھروں میں راشن پہنچانے کا انتظامات کئے ہیں ، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے پچاس لاکھ روپے کا راشن پیک کرلیا ہے جو ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔جذبہ خدمت خلق سے سرشار ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن کے جیالے سفید پوش لوگوں کا بھرم رکھتے ہوئے ان کو سامنے لائے بغیر ان کی خدمت کرنے کے لئے آج سے روزانہ اپنی گاڑیوں میں راشن کے تھیلے رکھ کر ایسے غریب اور مستحق افراد کو راشن دینے نکل آئے ہیں جو حقیقی معنوں میں راشن کے حقدار ہیں ان کے گھروں میں راشن پہنچائیں گے ۔
سماجی رہنما و صحافی چودھری سعید ضیاءرامے مختصر علالت کے بعدانتقال کر گئے
ہارون آباد (یواین پی) معروف سماجی رہنما و صحافی چودھری سعید ضیاءرامے مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ، متوفی ریٹائر ڈ اے ای او محمد رفیق رامے کے صاحبزادے تھے۔ سابق صدر بار کونسل ممتاز وکیل میاں ماجد مرحوم اور سربراہ دینی مدرسے یتیم والا حافظ عبدالخالق کے بھانجے تھے ۔ ضلع کی ممتاز شخصیت ماسٹر ابراہیم کے نواسے تھے، جنہوں نے قیام پاکستان سے پہلے گورنمنٹ ہائی سکول یتیم والا بنوایا تھا۔ مرحوم کے جواں سالہ بیٹے گزشتہ برس دورانِ تعلیم وفات پا گئے تھے، جن کا مرحوم کو بے حد صدمہ تھا۔ آپ 20-25سا ل سے صحافت کے شعبہ سے منسلک تھے۔آپ نے ہمیشہ مثبت صحافت کی۔ مرحوم انتہائی نفیس اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں ضلع بہاول نگر کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، صحافتی ، کاروباری حلقوں خصوصاً سابق ایم پی اے چودھری غلام مرتضیٰ ، سابق چیئر مین حاجی محمد یٰسین ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میاں عبدالواحد ، رہنما ن لیگ میاں عبدالخالق ایڈووکیٹ ، چودھری محمد شفیق نمبردار سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم کی بخشش و مغفرت ،بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ مرحوم کا نمازِ جنازہ بنگلہ یتیم والا کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes