کئی خواتین ایسی ہیں جو مسائل کے باوجود اپنے دُکھ نہیں بتاسکتیں نمرہ خان

Published on August 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

کراچی(یواین پی)پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے سابقہ شوہر کے تحقیر آمیز الفاظ میں طلاق کا اعلان کرنے پر ردعمل دے دیا، ویڈیو میں طلاق کے حوالے سے بتاتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئیں۔نمرہ خان نے کہا کہ میری طبیعت کے علاوہ جو باتیں بھی ہورہی ہیں یہاں میں اُس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی، براہِ کرم اس پر آپ بھی بات نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پڑھ میں سب رہی ہوں، دیکھ بھی سب رہی ہوں، آپ سب چاہنے والوں نے اتنا کچھ بول دیا ہے کہ مجھے اب کچھ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اگر تھوڑا بھی سیکھنے کو مل رہا ہے تو سیکھ جائیں، وہ غلطی نہ دہرائیں کبھی بھی، مجھ سے سیکھنے کو مل رہا ہے تو مجھ سے سیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے بہت کچھ سہا ہے جو ناقابلِ بیان ہے، میں سب کی عزت کرتی ہوں، کسی کو برا نہیں بولتی نہ کسی کے ساتھ برا کرتی ہوں۔ویڈیو میں وہ اپنی طلاق اور ماضی کی واقعات کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئیں، انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنی اولادوں کو یہ حوصلہ دیں کہ وہ اپنی تکلیف آپ کے سامنے بیان کرسکیں، کیونکہ معاشرے میں اب بھی ایسی کئی خواتین موجود ہیں جو مسائل کے باوجود اپنے دُکھ نہیں بتاسکتیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر نمرہ خان کے سابقہ شوہر کی ایک ویڈیو زیرگردش تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ نمرہ اور وہ طلاق یافتہ ہیں، انہوں نے نمرہ سے چھٹکارا حاصل کیا کیونکہ وہ محض ایک سر درد تھی۔‘واضح رہے کہ گزشتہ برس 21 اپریل کو نمرہ خان نے راجا افتخار اعظم سے خاموشی سے نکاح کرلیا تھا۔بعد ازاں اداکارہ کی جانب سے شوہر کے ہمراہ کئی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی جاتی رہیں تاہم چند ماہ بعد انہوں نے ان تمام تصاویر کو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔حال ہی میں نمرہ خان نے طلاق سے متعلق ایک شو میں بات کرنے سے انکار کردیا تھا، لیکن بس یہ کہا تھا کہ والدین ان کیلئے اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes