دکھی انسانیت کی خدمت بڑی نیکی ہے صوبائی وزیر انسانی حقو ق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین

Published on August 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

یہ عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
اوکاڑہ (یواین پی)جشن آزادی کے موقع پر صوبائی وزیر انسانی حقو ق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ۔جشن آزادی کا کیک کاٹا پلانٹ فار پاکستان ڈے کی نسبت سے پودا لگایا اور بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹر ز او رپیرا میڈیکل سٹاف میں سر ٹیفیکٹس تقسیم کئے اس موقع پر صوبائی وزیر انسانی حقو ق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت بڑی نیکی ہے ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف نہ صرف وطن عزیز کی خدمت کر ہے ہیں بلکہ اپنے لئے نیکیاں بھی اکھٹی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور پاکستان کی بہتری کے لئے ملکی مفاد کو اپنے مفاد پر ترجیح دیں گے اس موقع پر چوہدری سلیم صادق ،چوہدری عبد اللہ طاہر بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈ ز کا دورہ کیا اور مریضوں میں پھل بھی تقسیم کئے بعد ازاں انہوں نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساﺅتھ سٹی کا بھی دورہ کیا اور مریضوں میں پھل ،پھول اور ہسپتال میں داخل بچوں میں کھلونے بھی تقسیم کئے اس موقع پر چوہدری سلیم صادق اور چوہدری عبد اللہ طاہر نے جشن آزادی کے سلسلہ میں فکر انگیز خطاب کیا ۔علاوہ ازیںبائی وزیر انسانی حقو ق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے دار الامان میں مقیم بچوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹااور بچوں میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے ۔

۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog