پرنس کریم آغاخان کا ویژن انسانیت کی فلاح و بہبود اورخدمت ہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

Published on January 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

گلگت(یوا ین پی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پرنس کریم آغاخان کا ویژن انسانیت کی فلاح و بہبود اورخدمت ہے۔ گلگت بلتستان میں صحت اورتعلیم کے حوالے سے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ آغا خان ہیلتھ سنٹرز کی بندش کے حوالے سے ملازمین کے خدشات اورتحفظات سے کے سی ای او اور اسماعیلی نیشنل کونسل کے صدر کو بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ آغا خان ہیلتھ سنٹرز میں کام کرنے والے ملازمین میں پائی جانے والی تشویش کی لہر کو دور کی جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آغا خان ہیلتھ سنٹرز کے ملازمین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے اور بنیادی سہولیات عوام کے دہلیز پر یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ علاقے کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے تمام اضلاع میں بلاتفریق میگا پروجیکٹس پرکام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کی وجہ سے گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے جس کو مسلم لیگ ن کی حکومت ہی عملی جامعہ پہنائے گی تمام منصوبوں کو پانچ سالہ دورحکومت میں ہی مکمل کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ اداروں میں اصلاحات متعارف کرائے گئے جس کی وجہ سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور اداروں کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایفاد پروجیکٹ سے گلگت بلتستان زرعی شعبے میں خودکفالت کی سمت گامزن ہوگا۔ اجتماعی نوعیت کے میگا پروجیکٹس پر کام کا آغاز عملی طور پر کیاجاچکا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ توانائی کے متبادل ذرائع فراہم کرنے کیلئے ایل پی جی ایئر مکس منصوبے کا ٹینڈر ہوا ہے یہ منصوبہ عوام کیلئے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی جانب سے ایک تحفہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ میرٹ کی بالادستی اور کفایت شعاری کو یقینی بنایا ہے گڈگورننس کی بنیاد رکھی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی گئی ہے ٹریفک وارڈنز کی تربیت مکمل ہوئی ہے دو ہفتے کیلئے جدید ٹریفک کورس اسلام آباد پولیس کے تعاون سے کرایا جائے گا جس کے بعد نئے بھرتی ہونے والے ٹریفک کانسٹیبلز شہرمیں خدمات سرانجام دیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ شاہراہوں کی ٹریفک ڈیزائننگ کیلئے سروے کیا گیا ہے تمام نئے تعمیر ہونے والے کمرشل پلازوں اور ہوٹلوں کو پابند کیا جارہاہے کہ پارکنگ کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت میں سیوریج کا نظام انتہائی ضروری ہے جس کو مدنظررکھتے ہوئے سیوریج منصوبے کی منظوری دی گئی ہے اور این ایل سی اور بین الاقوامی ادارے کے باہمی تعاون سے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کیاجاچکا ہے اس منصوبے کی تکمیل سے گلگت کے عوام کو سیوریج کے حوالے سے درپیش مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیاجاسکے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes