یمن میں سعودی طیاروں کی سکول بس پر بمباری، بچوں سمیت 41 جاں بحق

Published on August 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

جدہ(یواین پی) یمن کے صوبے صعدہ میں اسکول بس سعودی طیاروں کی بمباری زد میں آگئی، واقعے میں43افراد جاں بحق ہو گئے اور اکسٹھ زخمی ہو گئے، ریڈ کراس کے مطابق جان بحق افراد میں اکثریت کم عمر بچوں کی ہے۔یمن میں موت کا رقص جاری ہے۔ شمالی صوبے صعدہ میں سعودی طیاروں نے مبینہ طور پر اسکول بس کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں کم عمر بچے جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ریڈ کراس کے مطابق مرنے والوں میں اکثریت دس سال سے کم عمر بچوں کی ہے، سوشل میڈیا پر ہسپتال کی فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں چیخ و پکار کرتے زخمی بچوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق بس کو ایک مصروف بازار سے گزرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا جس کے باعث خریدار اور راہ گیر بھی اس کی زد میں آ گئے۔ تین سال سے جاری خانہ جنگی میں اب تک پندرہ ہزار سے زائد یمنی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme