آئی پی ایل سات،وسیم اکرم نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم جوائن کر لی

Published on April 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,319)      No Comments

066
دبئی ۔۔۔ لیجنڈری پاکستانی فاسٹ باؤلر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے متحدہ عرب امارات میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم جوائن کر لی۔ اکرم بطور باؤلنگ کنسلٹنٹ آئی پی ایل سات میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ مدد کریں گے۔ آئی پی ایل سات کے ابتدائی مرحلے کا آغاز 16 اپریل سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔ اکرم نے ہفتہ کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پریکٹس سیشن میں ٹیم جوائن کی اور کھلاڑیوں کو مفید مشورے دیئے۔ اکرم اس سے قبل 2010ء سے 2012ء تک بطور باؤلنگ کنسلٹنٹ کولکتہ کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم لیگ میں ممبئی انڈینز کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy