سپریم کورٹ میں صاف پانی سے متعلق کیس کی سماعت، چیف سیکرٹری سے تمام تفصیلات طلب

Published on March 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ صاف پانی فراہم کرنے کیلئے مختص رقم سے بلٹ پروف گاڑیاں لی جا رہی ہیں،چیف سیکرٹری صاف پانی کمپنی کی تمام تفصیلات عدالت میں پیش کریں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے صاف پانی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس پاکستان آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں بنائی جارہی ہیں،پیسے کوافسران پرخرچ کیاجارہاہے۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی کیاضرورت ہے؟،اس پر چیف سیکرٹری نے بتایا کہ عدالتی حکم پربلٹ پروف گاڑیاں فراہمی کاعمل روک دیاگیاہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کروڑوں اربوں روپے کے اخراجات کئے جارہے ہیں یہ معاملہ بھی دیکھا جائے،عدالت نے چیف سیکرٹری کو صاف پانی کمپنی کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy