اوگرا نے مالی سال 2021-22 کے لیے گیس 14فیصد تک مہنگی کردی

Published on August 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) اوگرا نے مالی سال 2021-22 کے لیے گیس 14فیصد تک مہنگی کردی، سوئی نادرن کیلئے گیس کی بنیادی قیمت میں 14 فیصد اضافہ کر دیا گیا،سوئی سدرن کے لیے گیس 7فیصد تک مہنگی کردی گئی، سوئی نادرن کیلئے گیس کی قیمت میں 86.93 روپے ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیاگیاہے،سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت 54.47 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھائی گئی،سوئی نادرن کے لئے گیس کی بنیادی قیمت 685 روپے 77 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دیا گیا،سوئی سدرن کے لیے گیس کی بنیادی قیمت 779 روپے 88 پیسے مقرر کر دیئے گئے،اوگرا نے مالی سال 2021-22 کے لیے اپنا فیصلہ جاری کردیا۔اوگرا کے مطابق سوئی نادرن کے 254 روپے کے بقایاجات کی وصولی کا اختیار وفاقی حکومت کو دیاگیاہے،اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیاہے،قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی،وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد گیس صارفین کے لئے قیمتوں کا تعین ہوگا۔اوگرا نے گیس کمپنیوں کو نامکمل منصوبے فوری مکمل کرنے اور سوئی سدرن کو گیس چوری روکنے کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes