چھ اور آٹھ سال کی عمر کے دو بچے لاپتہ ہوگئے

Published on June 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments


سیالکوٹ (یوا ین پی) ماڈ ل تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے چھ اور آٹھ سال کی عمر کے دو بچے لاپتہ ہوگئے جن کے لاپتہ ہونے کا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے ،پولیس رپورٹ کے مطابق ارشدعلی کا بیٹا چھ سالہ علی حمزہ اور فاروق حیدر کا آٹھ سالہ بیٹا ذیشان حیدر گھر سے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئے اور ان کاتاحال کوئی سراغ نہ مل سکا ہے ، ایس ایچ او انسپکٹر سیف اللہ ورک کے مطابق بچوں کو نہر کی طرف جاتے متعدد افرادنے دیکھا ہے اور مقدمہ درج کرکے لاپتہ ہونے والے دونوں بچوں کی تلاش کیلئے کاروائی شروع کردی ہے ،تاحال ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے ،لاپتہ لڑکوں کے والدین نے ان کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور انہیں تلاش کرکے برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes