ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کی تحریک پر فیصل آباد کے مخیر حضرات کے تعاون سے ترکیہ وشام کے زلزلہ زدگان کی امداد

Published on February 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل کمشنر سلوت سعیداورڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے اقبال سٹیڈیم سے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لاہور روانہ کی جہاں سے یہ امدادی سامان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے ترکیہ وشام بھجوائے جائے گا۔کمشنر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ وشام میں ہولناک زلزلہ کے بعد متاثرین کی امداد کے لئے اہل فیصل آباد بھی پیش پیش ہیں اور پہلے مرحلہ میں معیاری نئی رضائیاں بھجوائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہت جلد امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھجوائی جائے گی جبکہ فیصل آباد کے مخیر حضرات کی طرف سے مالی امداد بھی جمع کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ برادر ممالک ترکیہ وشام کے زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اس ضمن میں مزید ضرورت طلب اشیاءکا بھی بندوبست کیا جارہا ہے۔انہوں نے زلزلہ میں جان بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکرتے ہوئے اہل فیصل آباد سے پرزوراپیل کی کہ اپنے بہن بھائیوں کی امداد میں دل کھول کر حصہ ڈالیں۔کمشنر نے بھجوائی جانے والی رضائیوں کا معیار بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اہل فیصل آباد نے ہمیشہ مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آج بھی ان کی طرف سے ترکیہ وشام کے زلزلہ متاثرین کے لئے سامان فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ وشام کے زلزلہ زدگان کی امداد کا سلسلہ ان کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان،کیئر ٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیر،انچارج ضلعی ایمرجنسی آپریشنل سنٹر محمد صادق اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题