ملک بھر میں لوگوں کی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری

Published on August 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

لاہور(یواین پی)ملک بھر میں نویں محرم الحرام کی مناسبت سے نذرو نیاز تقسیم کرنے کا اہتمام کیا گیا،لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور بوسیدہ قبروں کی لپائی کی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں نو اور دس محرم الحرام کی مناسبت سے وسیع پیمانے پر نذرو نیاز تقسیم کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ گزشتہ رو ز نویں محرم پر شہریوں کی جانب سے مختلف کھانے پکا کر تقسیم کئے گئے جبکہ دودھ اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔دوسری جانب لوگوں کی بڑی تعداد نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے بعد لپائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔بعض قبرستانوں میں صاحب ثروت شخصیات کی جانب سے مٹی کی ٹرالیاں منگوا کر دی گئیں اور لوگوں نے بغیر قیمت وہاں سے مٹی لے کر اپنے پیاروں کی قبروں پر ڈالی اور لپائی کی جبکہ بعض قبرستانوں میں گورکنوں کی جانب سے مٹی کی ٹرالیاں منگوائی گئیں اور منہ مانگے داموں پر فروخت کی گئی۔راج اور مزدوروں نے بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں زائد مزدوری وصول کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy