کویت کے حکمراں خاندان کے شیخ سمیت تین افراد قتل

Published on November 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

6
کویت سٹی:(یو این پی)  کویت سٹی میں کویت کے حکمراں خاندان سے تعلق رکھنے والے شیخ سمیت ایک شہری اور انڈونیشی خادمہ کا قتل ہوگیا۔ واقعہ میں ایک بھارتی تارک زخمی حالت میں بھی پایا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے اعلامیہ میں بتایاگیا کہ سلوی محلے میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں شیخ سمیت تینوں افرادمردہ پائے گئے۔ مقامی اخبار القبس کی تفصیلات کے مطابق گشتی سیکورٹی فورس کو ایک بھارتی تارک زخمی حالت میں ملا جس نے پولیس کو اطلاع دی کہ اپارٹمنٹ میں 3 افراد کا قتل ہوگیا ہے۔ پولیس کی ٹیم مذکورہ اپارٹمنٹ میں پہنچی تو وہاں تین افراد کو مردہ پایا گیا۔ متوفین کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ تفصیلات جاننے کے لئے تفتیشی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایک مقتول کاتعلق حکمران خاندان سے ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题