لاہور (یواین پی )داتا کی نگری لاہور کی رہائشی عائشہ اکرم ایک مشہورومعروف ٹک ٹاک اسٹار ہیں جو ٹک ٹاک پر مختصر فارمیٹ کی ویڈیوز بنا کر بے حد مشہور ہوئیں۔ اپنے 6 ساتھیوں کے ہمراہ عائشہ اکرم گریٹر اقبال پارک لاہور گئیں اور یومِ آزادی کیلئے ویڈیو شوٹ کرنے کی کوشش کی۔اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ویڈیو شوٹنگ اور سیلفی فوٹو کھینچنے کے دوران یہ واقعہ پیش آگیا۔ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے ہجوم کے حملہ آور ہونے کی ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ہر شخص خواتین کے تحفظ سے متعلق پریشان نظر آنے لگا۔