ایل پی جی گیس مہنگی اوربحران پیدا کرنے کا خدشہ،ایل پی جی مافیا نگران حکومت کیلئے چیلنج بن گیا

Published on August 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ملک بھرمیں ایل پی جی گیس مہنگی اوربحران پیدا کرنے کا خدشہ،، پاکستان میں ایل پی جی مافیا نگران حکومت کیلئے چیلنج بن گیا،2ٹرمینلز اور ایل پی جی مافیا کے گٹھ جوڑ نے ملک میں ایل پی جی گیس کی سپلائی کیلئے اجارہ داری قائم کر دی،ملک میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے من مانی قیمت وصول کی تیاریاں کر لی گئیں تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں چیئرمین پورٹ قاسم اور چیئرمین اوگرا سے اعلی سطح کی تحقیقات کرنے کی سفارش کی گئی، انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری ٹرمینل ایس ایس جی سی بھی بلیک مارکیٹنگ کا حصہ بن گیا، حکومت خاموش تماشائی،ایل پی جی کے 2 جہاز پورٹ قاسم پر موجود، گیس اتارنے کی اجازت نہیں دی جا رہی،چند روز قبل ایل پی جی کا جہاز الماہا 1 ماہ 20 دن بعد گیس اتارے بغیر ہی روانہ ہو گیا تھا،الماہ جہاز کے پورٹ قاسم رکنے پر کمپنی کو 4 لاکھ 80 ہزار ڈالرز کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes