ورلڈ کپ ٹی 20 ٹرافی کا ورچوئل ٹور شروع

Published on August 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

لاہور (یواین پی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کی ٹرافی کا ورچوئل ورلڈ ٹور شروع ہوگیا۔ چیمپئن ٹیم ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ کے نظم پڑھنے کے ساتھ ٹرافی ٹور کا آغاز ہوا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹرافی ٹور ممکن نہیں تھا۔دنیا بھر میں کرکٹ کے چاہنے والے میگا ایونٹ کی ٹرافی دیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی رائے کا اظہار بھی کر سکیں گے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں شروع ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy