ہارون آباد ، ایم ایس سی میتھ کلاسز کے افتتاح کے حوالہ سے افتتاحی تقریب کا انعقاد

Published on November 7, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

\"PICS
ہارون آباد(یاسر ندیم چوہدری سے)گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج ہارون آباد میں ایم ایس سی میتھ کلاسز کے افتتاح کے حوالہ سے افتتاحی تقریب کا انعقاد ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اشتیاق حسین چیمہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے افتتاح کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اشتیاق حسین چیمہ نے کہا کہ پرنسپل گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج ڈاکٹر نثار احمد ،پروفیسر شاہد رشید اور احسن فرید ہیڈ کلرک کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم اے انگلش اور اب ایم ایس سی میتھ کا اجراء ان لوگوں کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔پرنسپل ڈاکٹر نثار احمد نے تقریب سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی فروغ کے لیے ڈگری کالج ہارون آباد کا کردار علاقے میں شمع کی مثل ہے اور اس شمع نے علاقہ بھر کا دامن علم وہنر کی روشنی سے بھر دیا ہے اس تعلیمی ادارہ کی خدمات ملک بھر میں اپنی مثال آپ ہیں ایم اے کلاسز کے اجراء نے اس ادارہ کی علمی اہمیت کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔دوردراز سے آنے والے تشنگان علم اس سرمایہ علمی سے سیرا ب ہو کر ملک اور بیرون ملک عظیم کارنامے سر انجام دے کر پاکستان کا پرچم لہراتے ہیں تعلیمی کے معیار کے لحاظ سے اس کالج کا کوئی ثانی ہے موجودہ حالات میں یہ ادارہ مزید فعال اور متحرک کردار نبھا رہا ہے اور ہارون آباد سمیت گردونواح کے علاقے کے بچے اس سے استفادہ کرتے ہیں ۔اس تقریب میں اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes