ترک صدر رجب طیب اردوان کی کابل ایئرپورٹ کا دفاع کرنےکی دوبارہ پیشکش

Published on August 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

انقرہ(یواین پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے باوجود ترکی نہ صرف امریکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کا دفاع کرنے بلکہ طالبان رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ممکن ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کا فضائی اڈہ سٹریٹجک طور پر نہایت اہم ہے اور اگر دیگر ممالک افغانستان میں سفارتی موجودگی قائم رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایئرپورٹ کی حفاظت ضروری ہے اور ترکی ماضی میں بھی یہ پیشکش کر چکا ہے۔طالبان کی جانب سے اتوار کو کابل قبضے میں لیے جانے کے بعد حالات واضح نہیں تھے اور امریکا نے اپنے شہریوں کی بحفاظت انخلا کے لیے پانچ ہزار سے زیادہ فوجی اس وقت تعینات کر دیے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme