سوات اور گردونواح میں 4.6 شدت کا زلزلہ

Published on August 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

سوات (یواین پی)سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 118 کلو میٹر تھی اور مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی علاقہ تھا۔زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy