وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکہ کے خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنز کی ملاقات

Published on July 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments
33
اسلام آباد ۔۔۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے پاکستان و افغانستان جیمز ڈوبنز نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پرامن افغانستان مجموعی طور پر سیکیورٹی اور خطے کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی پائیدار سیکیورٹی کیلئے پاکستان افغانستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ جیمز ڈوبنز نے کہا کہ امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔ اس موقع پر امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی موجود تھے۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题