پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

Published on January 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

444
ویلنگٹن (یواین پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن آج میچ کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ویلنگٹن کے ویسٹ پیک ٹرسٹ اسٹیڈیم میں آج ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے میچ جیتنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، قومی ٹیم نے آخری میچ میں کامیابی کے لیے بھرپور پریکٹس سیشن کیا جس میں کھلاڑٰیوں نے باولنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی ۔قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے،صہیب مقصود کی جگہ محمد رضوان یا انورعلی کو شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کی جگہ وکٹ کیپربلے بازسرفرازاحمد کو محمد حفیظ کے ساتھ آزمائے جانے کا قومی امکان ہے۔ دوسری جانب کیویز اسکواڈ میں جارح مزاج بلے باز برینڈن میکیولم کو اہم میچ کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔ ۔کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ میں اپنے آخری میچ کو جیت سے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy