نامور شاعرہ اداجعفری کا97 واں یوم پیدائش آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائیگا

Published on August 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments
اسلام آباد(یواین پی) اردو ادب کی نامور شاعرہ اداجعفری کا97 واں یوم پیدائش آج22 اگست بروزاتوار کو انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائیگا۔ وہ22 اگست1924 کو پیدا ہوئیں ان کا اصل نام عزیز جہاں تھا۔ادا جعفری کے شعری مجموعہ”شہر درد“ کو 1968میں آدم جی ایوارڈ ملا جبکہ حکومت پاکستان نے ادبی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازا۔ان کی مشہور تصانیف ”ساز سخن بہانہ ہے“۔”سفر باقی ہے“ شہر در“ غزالاں تم تو واقف ہو اور میں ساز ڈھونڈتی رہی“ شامل ہیں اداجعفری13 مارچ 2015کوانتقال کرگئیں۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy