پنجاب حکومت سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں خطرناک عمارتوں کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on December 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

vv
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے پنجاب حکومت صوبہ بھر میں انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں خطرناک عمارتوں کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اس مقصد کے لیے تمام وفاقی، صوبائی اداروں اور نیم سرکاری و پرائیویٹ عمارات کے بارے میں فوری معلومات طلب کی گئی ہیں افسران اس بارے میں بلاتاخیر سروے کر کے رپورٹ جمع کرائیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں تمام وفاقی و صوبائی اداروں ، نیم سرکاری اداروں کے ضلعی سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ،ای ڈی او ورکس خواجہ محمد صادق، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ،ٹی ایم او وہاڑی میاں اظہر جاوید ، ٹی ایم ا و میلسی چودھری ندیم ، ٹی ایم او بوریوالا رانا نوید،واپڈا ، ریلویز،انہار پاک پی ڈبلیو ڈی اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصرجمال ہوتیانہ نے کہا کہ افسران ذاتی طور پر ان عمارت کا جائزہ لیں اور درست رپورٹ تیار کریں اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹی ایم اے وہاڑی کی رپورٹ کے مطابق5،ٹی ایم اے بوریوالا کی رپورٹ کے مطابق25،ٹی ایم اے میلسی کی رپورٹ کے مطابق8رہائشی عمارات خطرناک ہیں جن کے رہائشیوں اور مالکان کو نوٹس دےئے جا چکے ہیں لائیوسٹاک کی 13خطرناک عمارت ہیں ڈی سی او نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی ہدایات کے مطابق انتہائی خطرناک ، خطرناک اور مرمت طلب عمارات بارے تفصیلی رپورٹ بھجوائیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes