پودینہ کی کاشت کےلئے زرخیز زمین جس میں پانی کا نکاس اچھا ہوکا انتخاب کریں زرعی ماہرین

Published on August 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

ایک ایکڑ کاشت کرنے کےلئے پونے دو تادولاکھ پودے کی ٹہنیاں یا جڑوں کے ٹکڑے استعمال کریں
عارف والا(یواین پی) ماہرین زراعت عارفوالا نے پودینہ کی کاشت جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے کہ پودینہ کی کاشت کےلئے زرخیز زمین جس میں پانی کا نکاس اچھا ہوکا انتخاب کریں کاشت سے قبل چھ تا آٹھ ٹرالیاں گو بر کی گلی سٹری کھاد ڈال کر زمین میں اچھی طرح ملادیں زمین کو ہموار کرنے کے بعد پانی لگا دیں وتر آنے پر دو مرتبہ ہل اور سہاگہ چلائیں ایک ایکڑ کاشت کرنے کےلئے پونے دو تادولاکھ پودے کی ٹہنیاں یا جڑوں کے ٹکڑے استعمال کریں چھوٹی چھوٹی کیاریاں بناکر پندرہ سینٹی میڑ کے فاصلہ پر پودینے کی جڑیہ کاشت کرکے فوری آبپاشی کریں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme