سعودی عرب میں تفریحی کے مواقعے فراہم ہونے کے ساتھ ہی پاکستانی نوجوانوں نے بھی گیم شو کے ذریعے خوب رنگ جمائے

Published on April 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

ریاض (زکیر احمد بھٹی )سعودی عرب میں تفریحی کے مواقعے فراہم ہونے کے ساتھ ہی پاکستانی نوجوانوں نے بھی گیم شو کے ذریعے خوب رنگ جمایا جس کو پاکستانی کیمونٹی کے علاوہ سعودی شہریوں نے بھی خوب پسند کیا ۔پاکستانی کمیونٹی کی شا داد تقریبات کیلئے ریاض کی پاکستان کمیونٹی نہایت سرگرم ہے ۔وی آئی پی پروڈکشن ریاض کی جانب سے گیم شو کا آغاز ہوا تو ڈھول کی تھاپ نے جہاں خوب سماں باندھا وہیں پر منچلے نوجوانوں نے خوب بھنگڑا بھی ڈالا، گیم شو میں پاکستانی اور سعودی مرد و خواتین نے مختلف گیمز میں حصہ لیا اور ڈھیروں انعامات بھی جیتے، بچوں کے لئے جھولے اور روایتی کھانوں کے سٹالوں نے گیم شو کو مزید چار چاند لگا دئیے،گیم شو میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے اور اس کی تمام کھیلوں سے خوب لطف اندوز بھی ہوئے رنگارنگ پروگرام میں کھانے پینے کے اسٹالز بھی لگائے گئے .میڈیا سے بات کرتے ہوئے وی آئی پی پروڈکشن کےڈاریکٹر عمیر شیخ اور دیگر ذمے داران کا کہنا تھا کہ سعودی گورنمنٹ کی جانب سے پہلی مرتبہ پاکستانی کیمونٹی کو اس طرح کے پروگرام کی اجازت دی ہے جس میں ہم نے کوشش کی ہے کہ پردیس میں دیس کے رنگوں کو اجاگر کیا جائے جس میں وہ کامیاب رہے ہیں ،

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes