پنجاب حکومت نے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

Published on August 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

لاہور (یواین پی) گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ، پنجاب حکومت نے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، 2 سے زائد مردوں کے ایک ساتھ پارک میں داخلے پر پابندی پر بھی غور شروع۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب نے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر ‏پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وی سی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر کو پارکوں میں داخلے سے پہلے اجازت نامہ جمع کرانا ‏ہو گا اور باضابطہ اجازت نامے کے بعد انہیں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی اجازت ہو گی۔اتھارٹی کی جانب سے 2 سے زائد مردوں کے ایک ساتھ پارک میں داخلے پر پابندی پر بھی غور کیا ‏جارہا ہے تاہم فیملیز پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کی جارہیں البتہ ایس او پیز پر سختی سے عمل ‏کرنا ہوگا۔اتھارٹی نے پابندی کافیصلہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنےکےباعث کیا ہے۔ ساتھ ہی ‏سیکورٹی مزید سخت اور انتظامی امور کو بہتر بنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کے کیس سے متعلق اہم پیش رفت ہوگئی ، متاثرہ لڑکی نے شناخت پریڈ کے دوران3 ملزمان کو پہچان لیا ، گریٹر اقبال پارک واقعے کے ملزمان کی شناخت پریڈروزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ، اب تک 40 گرفتار افراد کی شناخت پریڈ کی جاچکی ہے ، دوران شناخت پریڈ عائشہ اکرم نے 3 ملزمان کو کنفرم اور 2 کو مشکوک قرار دیا ، مزید 30 افراد کی شناخت پریڈ بھی جلد کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme