مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب

Published on August 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی ) مریم نواز کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیٹے کے نکاح میں شرکت،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن میں ہوئی جس میں مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،مریم نواز نے بیٹے کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ،مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب،مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب آج لندن میں جاری ہے،تقریب میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سمیت مختلف مہمانوں نے شرکت کی،لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی، پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماءایم پی اے مرزا جاوید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مریم نواز نے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ جاتی امرا کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا،مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے اور ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم بھی کیں ،بیٹے اور بہو کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمیشہ خوش اور آباد رکھے،ادھر جنید صفدر کے نکاح کے موقع پر جاتی امرا محل ا ور مریم نواز کی قیام گاہ سمیت برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes