دین اسلام قیامت تک کیلئے زندہ وجاوید سردارجنت سیدنا امام حسین ؑ کی وجہ سے ہوا صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on May 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      1 Comment

lasani
فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے کہاکہ دین اسلام قیامت تک کیلئے زندہ وجاوید سردارجنت امام عالی مقام سیدنا امام حسین ؑ کی وجہ سے ہوا،اسلام آپؓ کامرہون منت رہیگا۔آپؓ آج بھی اپنے غلاموں کوظاہری اورباطنی خزانے بھی تقسیم فرمارہے ہیں اورانہیں اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس میں مقام محبوبیت پر بھی فائز کروارہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کااظہار لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ محفل ذکرونعت بسلسلہ یوم ولادت پیکرتسلیم ورضا،سید الشہداء،محسن اسلام ،امین فقرمصطفی ﷺ،نواسہ رسول ﷺ،جگر گوشتہ بتولؓ ،فرزند علیؓ سیدنا امام حسینؓ لجپال ‘‘کی ذات اقدس کوخراج تحسین اورآپؓ کی بارگاہ اقدس میں ایصال ثواب کانذرانہ پیش کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ شبیر احمدصدیقی سرکارنے کہاکہ نواسہ رسولﷺ نے ہمارے مرشد لاثانی سرکارکو’’ابوالفیض ‘‘بنایا ہے یعنی دورحاضرمیں تمام فیض دینے والوں کے باپ کامقام ومرتبہ عطافرماکراپنی محبوبیت اورخصوصی شفقت کااظہار فرمایا ہے۔پیر طریقت الطاف حسین نقشبندی نے کہاکہ جگرگوشہ بتولؓ نے فرمایا کہ ہم اپنافیض لاثانی سرکارسے ظاہرکریں گے ،یہی وجہ ہے کہ آپؓ لاثانی سرکارکے مریدین وعقیدت مندوں پر خصوصی نظر کرم فرماتے ہوئے انہیں اپنی زیارت مقدسہ سے بھی نواز رہے ہیں اورقدم قدم پر دستگیری بھی فرمارہے ہیں اورآپؓ لاثانی سرکارکے فیض کواپنا ہی فیض قراردے رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ پنجتن پاک کاگھرانہ لاثانی سرکارکے آستانے کواپنا آستانہ فرمارہے ہیں اورراہ حق کے متلاشیوں کوبھرپور فیض یاب فرمارہے ہیں۔محفل پاک میں شرکائے محفل کیلئے لنگر حسینیؓ کاخصوصی اہتمام کیاگیا تھا ،ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    splinded effort by Dr Khurram sahib,Almighty Allah bless u alot and give you more successes.
    with best wishes





Weboy

WordPress Blog