ایبٹ آباد پریس کلب کابینہ نے حلف اٹھا لیا،حلف وزیراعلی محمود خان نے لیا

Published on August 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

میڈیا کی بہت بھاری زمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی کارکردگی کو سامنے لائے وزیر اعلی محمود خان
ایبٹ آباد (یو این پی)ایبٹ آباد پریس کلب کی کابینہ نے عہدوں کاحلف اٹھا لیا،وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے کابینہ سے حلف لیا،حلف برداری کی تقریب خیبر پختون خوا ہا¶س میں ہوئی اس موقع پر سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی، صوبائی مشیر اطلاعات ونشریات کامران بنگش،رکن قومی اسمبلی علی خان جدون،چیئرمین ڈیڈک کمیٹی نذیر عباسی،ایم پی اے قلندر خان لودھی،مومنہ باسط،ریجنل صدر علی اصغر خان،مشیر وزیر اعلی سید احمد حسین شاہ،شجاع نبی بھی موجود تھے،اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع کی ترقی ترجیحات کا حصہ ہیں،ضم شدہ قبائلی علاقے جات کو ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا ہے،میڈیا کی بہت بھاری زمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی کارکردگی کو سامنے لائے،وزیر اعظم عمران خان اصلاحات کے زریعے مثبت تبدیلیاں لائے ہیں،میڈیا مثبت تنقید سے مسائل کی نشاندہی کریے،تاکہ اس کا حل نکال سکیں،انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کسی بھی خبر سے پہلے تصدیق ضرور کرلیں،مشیر اطلاعات کامران بنگش کا کہنا تھا ریجنل اخبارات کے اشتہارات میں حصہ مختص کیا ہے،ریجنل سوشل میڈیا،ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو بھی سہولت دینے کے لئے کابینہ سے منظوری حاصل کریں گے،پشاور اور مالاکنڈ میں دو فیصد کوٹہ میڈیا کالونی کے لئے مختص کیا ہے،صحافیوں کے لئے انڈومنٹ فنڈ کو دگنااور صحت کی سہولت کے لئے انصاف کارڈ بھی دیں گے،انہوں نے کہا کہ پشاور کے بعد ایبٹ آباد پریس کلب کو ترجیحات میں رکھا ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ میڈیا اہم ستون ہے،خیبر پختون خوا میں میڈیا کا تعاون حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ اشتہارات پالیسی میں ریجنل اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے،ڈسٹرکٹ اور تحصیل پریس کلب کو سالانہ گرانٹ کی بھی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے,وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان،سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی،صوبائی مشیر اطلاعات مشیر اطلاعات کامران بنگش نے ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر سردار نوید عالم،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،سینئر نائب صدر محمد اشفاق،نائب صدر سید کمال حسین شاہ،اسسٹنٹ سیکرٹری دلداراحمد ستی،جوائنٹ سیکرٹری عبدالواسع خان،فنانس سیکرٹری محمد آصف اعوان کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا وہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے ایبٹ آباد پریس کلب کی منظور گرانٹ 80لاکھ اور ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کو 20لاکھ کا چیک بھی دیا،ایبٹ آباد پریس کلب کی جانب سے وزیر اعلی محمود خان، سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق غنی، ایم این اے علی خان جدون،ایم پی اے مومنہ باسط کو یادگاری شیلڈ دی گئی،ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید طائر حسین شاہ،جنرل سیکرٹری عاطف قیوم نے بھی وزیر اعلی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy