ملک بھر میں عید کی تیاریاں عروج پر‘ بازاروں میں رونقیں بڑھ گئیں

Published on July 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 670)      No Comments

02
لاہور (یو این پی) ملک بھر میں عید کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ عورتیں‘ بچے‘ جوان سبھی عید کی خریداری میں مصروف نظر آتے ہیں۔ کراچی، لاہور، فیصل آباد کے بازاروں میں رونقیں مزید بڑھ گئی ہیں جن میں خواتین ملبوسات، جوتوں، چوڑیوں اور مہندی کی خریداری میں مصروف ہیں مگر عید کی تیاریوں سے خواتین کا دل کہاں بھرتا ہے؟ خواتین ابھی تک اسی تگ و دو میں ہیں کہ کہیں عمدہ جوڑا نظر آئے تو اسے فوراً خرید لیں۔خواتین کے شوق کو پورا کرنے کےلئے لاہور میں کئی نمائشیں بھی جاری ہیں۔ لاہور گلبرگ میں ہونے والی عید کلیکشن کے حوالے سے منعقدہ نمائش میں خواتین کی بڑی تعداد دکھائی دی۔ خوبصورت دیدہ زیب ڈیزائن کے ملبوسات دیکھ کر خواتین سے کہاں رہا جاتا ہے پسند آجائے تو پھر وہ یہ نہیں دیکھتیں کہ قیمت کتنی ہے ؟ خواہش بس یہی ہوتی کے سب سے منفرد دکھائی دیں۔عید کے خاص موقع پر اکثرخواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خود کو روایتی انداز میں ڈھالیں اس لیے وہ مشرقی طرز کے لباس کو فوقیت دیتی ہیں۔ لباس بھی ایساجو جاذب نظرہونے کےساتھ ساتھ آرام دہ بھی ہو۔ فیشن کے حوالے سے خواتین اس بات پر متفق نظر آتی ہیں کہ جو پہناوا جدت اور رنگوں سے ہم آہنگ ہو اور انکی شخصیت پر جچے اسے پہن لینا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog