بنگلا دیش؛ 2 بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک 40 زخمی

Published on March 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 465)      No Comments

3
ڈھاکا(یو این پی)بنگلا دیش کے شہر سہلٹ میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کے شمالی مشرقی شہر سہلٹ میں پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری تھا کہ اسی دوران 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 40سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق رہائشی عمارت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جارہی تھی کہ اسی دوران پولیس پر دہشت گردوں کی جانب سے دھماکا خیز مواد پھینکا گیا جب کہ دوسرا بم سبزی کے ٹھیلے کے نیچے چھپاکر رکھا گیا تھا، پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد بھی مارے گئے۔دوسری جانب بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy